ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسی کو نہیں روکوں گی، آپ سب عوام کو جوابدہ ہیں، بھیڑکی غنڈہ گردی پربحث کے دوران اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا

کسی کو نہیں روکوں گی، آپ سب عوام کو جوابدہ ہیں، بھیڑکی غنڈہ گردی پربحث کے دوران اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا

Tue, 01 Aug 2017 12:10:46    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے لوک سبھا میں بھیڑ کی طرف سے پیٹ پیٹ کر کی جانے والی ہلاکتوں کے معاملے پردفعہ193کے تحت بحث کے دوران حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان گرماگرمی ہونے کا خدشہ کو دیکھتے ہوئے کہاکہ وہ آج کسی کو نہیں روکیں گی کیونکہ رکن خود عوام کے تئیں جوابدہ ہیں۔واضح ہوکہ اس سے قبل راجیہ سبھاسے مایاوتی ناراض ہوکراستعفیٰ دے چکی ہیں۔ایوان میں اس موضوع پر کانگریس کے لیڈر ملکا ارجن کھڑگے نے بحث کا آغاز کیا اور ان کی کچھ باتوں کی حزب اقتدارکے ارکان نے شدید مخالفت کی جس ایوان میں شوروغل کی صورت حال پیدا ہو گئی۔اس پرصدرنے کہاکہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ یہ سنگین بات ہے۔میرا بھی امتحان ہے۔میں کوئی کنٹرول نہیں کروں گی۔آج سب کو اپنے علاقوں میں جانا ہے، عوام کو جواب دینا ہے۔ہم سب خودکے لیے جوابدہ ہیں۔آپ سب کا نمبر آئے گا اور اس وقت آپ اپنا خیال رکھ سکتے ہیں۔لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہاکہ یوں ہی پرسنل نام لینا، ممکن ہے تو نہ اٹھائیں۔ہر کوئی اپنی حدمیں میں ہ کر بات کرے۔


Share: